فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سات لاکھ سے زائد نان فائلرزکونوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائے گی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سات لاکھ سے زائد نان فائلرزکونوٹس جاری کردیئے گئے۔
ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی گائیڈ لائن کے بعد جاری کیے گئے، نوٹسز بینکوں اوربجلی کےبلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائےگئے ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سے کہا گیاکہ وہ فوری طورپرگوشوارے جمع کروائیں۔
نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔
ایف بی آرنے اس سال دس لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔