0

سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے بڑی پیشکش کردی

سلمان بٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے بڑی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سلمان بٹ سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے سلمان بٹ کو اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکس کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سابق کپتان سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے، افغانی بورڈ انہیں بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے۔

افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے بھارت میں سیریز کھیلنی ہے جو کہ 20 جنوری سے شیڈول ہے، سلمان بٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹس میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا تھا۔

جس کے بعد کرکٹ کے مداحوں نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں وہاب ریاض نے سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے، انھیں اپنے دو ساتھی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔