0

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے

پی آئی اے
قومی ایئر لائن پی آئی اے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام منجمد اکائونٹس بحال کر کے پی آئی اے اکاؤنٹس بحالی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے اکاؤنٹس بحالی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ مسلسل رابطے میں رہا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4ارب کی ادائیگی کرنی ہے،پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن فائل نہیں کئے، ٹریبونل کے آرڈر پر 2ارب 70کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دے دی،پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5ارب روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع نے بتایاکہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے۔