پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا ہے۔
پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے اور منگل کے روز بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر ہوا۔ْ
آج بدھ کے روز بھی کاروبار کے آغازپر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 323 پوانٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 61 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران اب تک 100 انڈیکس 520 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے اور انڈیکس 61 ہزار 250 تک جا پہنچا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس رواں سال اب تک 20 ہزار 830 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔