0

نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں عالمی اعزاز نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ابتدائی 6 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نسیم شاہ نے کیریئر کے چھ ابتدائی میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ نسیم شاہ نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستانی فاسٹ بولر نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کا ریکارڈ توڑا۔

میٹ ہینری نے ابتدائی چھ میچز میں 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے ابتدائی چھ ون ڈے میں 18 وکٹیں لی تھیں۔

عمران طاہر، ریان ہیرس، ظہور خان اور عبادت حسین نے 17،17 وکٹیں لی تھیں۔ نسیم شاہ ابتدائی چار اور پانچ میچز میں بھی سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

نوجوان بولر نے چار میچز میں 15 اور پانچ میچز بعد 18 وکٹیں مکمل کی تھیں۔