عمرگل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
عمرگل نے2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کیریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں، 130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔
انہوں نے 2008میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں، وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔
عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
سعید اجمل نے بھی کہا کہ ذکا اشرف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے موقع فراہم کیا۔ پاکستانی ٹیم میں اسپن بولنگ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرا کیرئیر اور تجربہ ٹیم میں اسپن بولنگ کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔