0

بابر اور رضوان کو ٹی 20 اوپنرز نہیں رکھوں گا، بڑا بیان سامنے آگیا

بابر اعظم اور محمد رضوان
سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی 20 اوپنرز نہیں رکھوں گا۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے شائقین کرکٹ کے سوال پر ٹی 20 میں قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی میں تبدیلی کی تجویز دے دی۔

محمد عامر نے ٹی 20 میچ میں ابتدائی اوورز کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹی 20 میں فخر زمان اور صائم ایوب کو بطر اوپنر چنوں گا، میں بابر اور رضوان کو بطور اوپنر نہیں رکھوں گا کیونکہ ٹی 20 میں بیٹنگ کے چھ اور بولنگ کے چھ اوورز انتہائی اہم ہوتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے یقین ظاہر کیا کہ صائم اور فخر پاور پلے کا اچھا استعمال کرتے ہوئے تیم کو عمدہ آغاز فراہم کرسکتے ہیں۔

محمد عامر نے مزید کہا کہ آپ کو پاور پلے میں شروع سے ہی تیز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے اور صائم اور فخر زمان یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔