0

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 62 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز میں ہی کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 499 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔