0

ورلڈکپ سیمی فائنل: آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری
آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بواما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بواما نے کہا کہ میں 100فیصد فٹ نہیں لیکن کھیلنے کے قابل ہوں۔

دوسرے سیمی فائنل کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب آج جمعرات کے روز کولکتہ میں طوفانی بارش ہونے کا 50 فیصد امکان ہے البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سیمی فائنل میں بارش کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اگر جمعرات کو سیمی فائنل رُکا یا نہ ہوسکا تو پھر جمعہ 17 نومبر کو کھیل کا آغاز وہیں سے کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔