0

اسپتالوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو القسام بریگیڈ کے ہاتھوں جوابدہ ٹھہرایا جائے گا: حماس

حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان
بیروت میں موجود حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسپتالوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو القسام بریگیڈ کے ہاتھوں جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

اپنے بیان میں اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ بپٹسٹ اسپتال کے جرم پر جوابدہ ٹھہرانے میں ناکامی پر اسرائیل کو مزید اسپتالوں میں قتل عام کی شہ ملی۔

انہوں نے کہا کہ انروا نے غزہ میں اپنے اسکول پر اسرائیلی بمباری میں کئی فلسطینیوں کی شہادت کا اعتراف کیا ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا ناقابل تسخیر ہونے کا تصور 7 اکتوبر کی کارروائی کے بعد تباہ ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینی اب بھی غزہ شہر میں موجود ہیں جو ثابت قدم ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج کو ایک ایک میٹر فاصلہ طے کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی قبضے سے الشفاء اسپتال میں نومولود بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ اسرائیل نے پراپیگنڈا کیا کہ الشفاء کمپلیکس فوجی ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے القدس اسپتال بھی غیر فعال ہوگیا

حماس رہنما نے کہا کہ جنگ جتنی لمبی ہوگی، غزہ کی ریت میں قبضے کے پاؤں اتنے ہی زیادہ دھنس جائیں گے۔