0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100انڈیکس 55464 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1203پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 55000پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔

سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات، آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کا اجراء یقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے 100انڈیکس بڑھ کر 55464 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 36پیسے کے اضافے سے 287روپے 25پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔