پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ 100 انڈیکس 422 پوائنٹس بڑھ کر 54 ہزار 278 پر پہنچ گیا ہے۔
کاروبار دن میں یہ پہلا موقع ہے جب 100 انڈیکس نے 54 ہزار کی حد بحال کی ہے جب کہ گزشتہ روز کاروبار کے ہی دوران یہ 53 ہزار 950 کے قریب سے چھو کر واپس نیچے آگیا تھا۔
رواں ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 422 پوائنٹس بڑھ کر 54 ہزار 278 پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53860 پوائنٹس پر بند ہوا، یہ کاروبار کے اختتام پر بلند ترین سطح رہی۔
کل 54 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے تھے جن کی مالیت 17 ارب 90 کروڑ روپے سے تھی۔