0

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ نہ کرتے ہوئے اسے 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں مرکزی بینک نے شرح سود نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور شرح سود اگلے اعلان تک 22 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کی نوید بھی سنائی ہے اور کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران مہنگائی میں کمی آئے گی، مہنگائی میں کمی کا سلسلہ دوسری ششماہی میں بھی جاری رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ خریف کی فصل کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور گیس کے نرخوں کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو خطرات رہیں گے۔