0

ؑعوام کیلئے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

ایل پی جی
اوگرا نے مائع قدرتی گیس ( ایل پی جی ) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( ا وگرا ) نے ماہ نومبر 2023کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 117 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 452 روپے کم کی گئی ہے۔

کمی کے بعد ایل پی جی 261 کے بجائے 251روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3080روپے کے بجائے 2962روپے اور کمرشل سلنڈر11849 روپے سے کم ہوکر 11397 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 8437 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔