پاکستان

اس کیٹا گری میں 2889 خبریں موجود ہیں

کلرکہار کے قریب موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق

کلرکہار کے قریب موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا، جس کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں موٹر وے پر کلرکہار کے قریب تقریباً ساڑھے…

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی ہر پاکستانی مذمت کرتا ہے، 9 مئی میں ملوث افراد کے لیے واضح پیغام ہے، 9 مئی میں ملوث افراد کوکسی صورت معاف نہیں…

سیاستدانوں کا احتساب ہوسکتا ہے تو دوسرے اداروں میں بھی خود احتسابی ہونی چاہیے: عرفان قادر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ ججز خود احتسابی کرتے ہیں تو باقی اداروں میں بھی خود احتسابی ہونی چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جج…

حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے حکومتی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کی حامی بھرلی، مطالبات پر ایک کمیٹی تشکیل دیدی…

سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی 2 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہریارآفریدی کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کرانی ہے جس کے لیے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ…

یونان کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والوں میں 12 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی

یونان کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں زندہ بچ جانے والوں میں سے 12 پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے تاہم ابھی تک مرنے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد اور شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ وزارت…

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے…

پنجاب کے مخلتف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈٰی) لاہور نے پنجاب کے مخلتف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کاتعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے،گرفتار دہشتگردوں میں سے ملتان4، گوجرانوالہ2…

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینےکا کیس، فواد چوہدری پر24 جون کوفرد جرم عائد کی جائے گی

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینےکےکیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری پر 24 جون کو فردجرم عائد کرےگی۔ فواد چوہدری آج عدالت میں پیش ہوئے اس سے قبل وہ گزشتہ 2 سماعتوں پر پیش…

دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

وینزویلا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے، ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی، جس میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ وینزویلا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 436 فیصد ہے، مہنگے ملکوں…