دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 7افراد شدید زخمی

دینہ(رضوان سیٹھی سے)دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 7افراد شدید زخمی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ بکڑالہ موڑکے قریب راولپنڈی سے شکر گڑھ جانے والی تیز رفتار بس نمبری LES-9890اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا، حادثہ کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، بس میں سوار 7افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ بس کا
ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ بس میں پھنسے مسافروں کو باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔