سابق امید وار برائے تحصیل ناظم پنڈ دادنخان راجہ افضال اکبرانتقال کرگئے

ٹوبھہ (ملک ظہیر اعوان)سابق امید وار برائے تحصیل ناظم پنڈ دادنخان راجہ افضال اکبر حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے انھیں آبائی گاؤں ککڑ پنڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا انکی نما زجنازہ میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں سیاسی،مذہبی،وکلاء،صحافیوں،تاجروں،کسانوں اور مزدوروں نے بھی شرکت کی وہ راجہ ظہیر اکبر اور راجہ شہزاد اکبر کے بڑے بھائی تھے ان کی وفات پرملک منور اقبال اعوان ملائیشا،چوہدری عابد اشرف جوتانہ،ملک ظہیر اعوان،مہر عبدالصبور،ملک اشفاق احمد دھریالہ جالپ اور دیگر افراد نے اظہار تعزیت کی۔