0

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے: سابق انگلش کپتان

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور این مورگن نے پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں چانسز پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
انگلش ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور این مورگن نے پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں چانسز پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔

ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہیشہ ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے، ایک دن بالکل نیچے تو اگلے روز سب کو آؤٹ کلاس کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، اہم فاسٹ بولر ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بیٹر ہیں جب کہ فخر زمان آؤٹ آف فارم ضرور ہیں مگر ٹاپ آرڈر میں کافی اہم ہیں، پاکستان کے لیے تشویش کی بات ان کے اسپنرز کا فارم میں نہ ہونا ہے۔

این مورگل نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے حال ہی کے نتائج پاکستان ٹیم کے لیے سبق آموز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت سیریزہوگی یا نہیں؟ بھارتی وزیر کھیل کا بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو طے کرنا ہوگا کہ سری لنکا میں جیسا کھیلا آئندہ ایسا نہ ہو۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کو سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔