بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
کولمبو میں جاری ایشیا کپ 2023 سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری اسکورکی۔
ویرات کوہلی300 سے کم ون ڈےاننگز میں 13ہزار رنزبنانے والے پہلےکرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے267 ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65 ففٹیز اور47 سنچریاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے
کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے، سچن ٹنڈولکر نے 321 ن ڈے اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔