0

پی ٹی آئی کے ایک اور سابق رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے ایک اور سابق رکن اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

منزہ حسن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ جو کچھ ہوا غلط تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

اپنے ویڈیو بیان میں منزہ حسن کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات، فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا غلط تھا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمیں تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔

منزہ حسن کا کہنا تھاکہ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے افسوسناک ہے، ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ منزہ حسن خواتین کی مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن بھی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں