0

یونیسکو نے اسکولوں میں بڑی پابندی کا مطالبہ کردیا

یونیسکو نے اسکولوں میں بڑی پابندی کا مطالبہ کردیا
یونیسکو نے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پرعالمی پابندی کا مطالبہ کردیا۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ اسکرین پرزیادہ وقت گزارنے سے بچوں کے جذباتی استحکام پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اسکولوں میں سمارٹ فونزپر پابندی عائد کی جانی چاہیے تاکہ کلاس روم میں خلل پڑنے سے نمٹنے،سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے میں بچوں کو آن لائن ہراسانی سے بچانے میں مدد ملے۔

اقوام متحدہ کی تعلیم، سائنس اورثقافت کے ادارے یونیسکو نےکہا کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال تعلیمی کارکردگی میں کمی سے منسلک ہے۔اسکرین پرزیادہ وقت گزارنے سے بچوں کے جذباتی استحکام پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔