0

سعودی حکام نےعمرہ زائرین کے بیگ میں کن 10 چیزوں کو لازمی قرار دیا ہے؟

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کے لیے خاص ہدایات جاری کردی ہیں
سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کے لیے خاص ہدایات جاری کردی ہیں جس میں زائرین کے لیے بیگ میں رکھنے والی اہم چیزوں سے متعلق بتایا گیا ہے۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کے پاس شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی موجودگی ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ زائرین کے لیے ضروری ہے کہ ہنگامی صورت حال میں رابطہ نمبروں کے ساتھ ایک کاغذ اور دعاؤں کے لیے ایک کتابچہ بھی بیگ میں رکھیں۔

جاری ہدایات میں وزارت حج و عمرہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے نقشے کے علاوہ پانی کی بوتل، موزے اور ہلکے جوتے بھی لائیں۔