0

سعودی عرب نے غیرملکیوں کے لیے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا

عمرہ پالیسی
سعودی عرب نے غیرملکیوں کے لیے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سےسوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی شہری اپنے دوستوں کوعمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وزٹ ویزا پرسعودی عرب بلوا سکیں گے۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ وزٹ ویزا پرآنے والےغیرملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد باراینٹری ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

اس ویزا پرآنے والے غیرملکی عمرے کی سعادت کے علاوہ مسجد نبوی کی زیارت بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں تاریخی مقامات اورثقافتی مراکزکا دورہ بھی کرسکیں گے۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے پرسنل وزٹ ویزا پرآنے والےغیرملکیوں کو سعودی عرب کے تمام شہروں اورریجنز کو دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔