0

مختلف ممالک میں گرمی کی شدید لہر برقرار، نیا ریکارڈ بننے کا امکان

مختلف ممالک میں گرمی کی شدید لہر برقرار
دنیا بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، ترکیہ، اسپین، پولینڈ، فرانس اور امریکا میں بھی سورج آگ برسارہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرمی نے تین براعظموں کو لپیٹ میں لے لیاہے،ایشیا ،یورپ اور امریکا میں درجہ حرارت میں اضافے سے لوگ بلبلا اٹھے۔

چین کےصوبے شی جیانگ میں گرمی نے ڈیرے جمالئےسان باؤ کے علاقے میں پارہ باون ڈگری سے تجاوز کرگی ،پانچ سال پہلے اسی علاقے میں پارہ پچاس ڈگری تک پہنچا تھا۔

اٹلی میں بھی سورج سے برسنے والی آگ شہریوں کوجھلسا رہی ہے،گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام نے درجہ حرارت بڑھنے پر شہریوں کو غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے لیکن اس کے باوجود تفریح مقامات پر رش دیکھا جارہا ہے۔

امریکا میں بھی گرمی عروج پر ہے، ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت اکاون اعشاریہ ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا،ایریزونا میں پارہ تینتالیس ڈگری رہا۔

اسی طرح اٹلی میں اسپین ،پولینڈ ،جرمنی،کروشیا اور فرانس کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بڑھتی گرمی سے شہریوں کے ہوش اٹھادیئے۔

امریکا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں موسمیات کے ماہروں نے گرمی کے نئے ریکارڈ بننے کی پیشگوئیاں کردی۔

ماہرین کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے جبکہ فینیکس شہر میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اٹلی، فرانس، یونان، کروشیا اور ترکی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے یورپ میں گرمی کا نیا رکارڈ بننے کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔