سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ساحل پر ایک چٹان پر بیٹھے اور بچے خوشی خوشی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے کہ اسی دوران ایک اونچی لہر خاتون کو بہا کر لے گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے باندرہ بینڈ اسٹینڈ پر پیش آیا جہاں ایک بڑی لہر آتی ہے جس میں جوڑا ڈوب جاتا ہے۔ بچے چیختے رہ جاتے ہیں اور 32 سالہ ماں بہہ جاتی ہے۔
On Camera – Woman Drowns In #Mumbai Sea While Taking Pic With Husband During High Tide#Bandra #viral #news #tragic #Sea
Subscribe to our YouTube page: https://t.co/bP10gHsZuP pic.twitter.com/avrDrjvUg0
— UnMuteINDIA (@LetsUnMuteIndia) July 16, 2023
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ساتھ ڈوبنے والے شوہر نے بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور اس کی ساڑھی پکڑ لی لیکن لہر خاتون کو بہا لے گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 18 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد کوسٹ گارڈ کو خاتون کی لاش مل گئی۔