0

جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 22 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال 
جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 22 افراد ہلاک، 14 لاپتہ اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4,763 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقیل کیا جاچکا ہے۔

کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو جزیرہ نما کوریا میں مزید شدید بارش ہونے کی وجہ سے انخلا کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا  اس وقت موسم گرما میں برسات کا سامنا کر رہا ہے، جس کے دوران سیلاب معمول کی بات ہے۔