0

کویت کا سویڈش زبان میں قرآن مجید کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

کویت کا سویڈش زبان میں قرآن مجید کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان
کویت نے قرآن مجید کے سویڈش زبان میں ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے کیئر اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا تاکہ ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جا سکے۔

واضح رہے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک عراقی شہری نے قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔ اس گھناؤنی حرکت پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔