کینیڈا میں خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ کے قتل پر سکھوں کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سکھوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے باز نہیں رکھا جا سکتا۔
واضح رہے کہ خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔