سویڈن کے وزیر انصاف گونار اسٹرومر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے نے سویڈن کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔
سویڈش وزیرانصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ موجودہ صورتحال کے بعد قوانین میں تبدیلی کرنا ضروری ہے یا نہیں۔ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور سویڈن کے حملوں کا ترجیحی ہدف بننے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
سویڈن کے پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث رواں سال قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی متعدد درخواستوں کو رد کردیا گیا تھا تاہم عدالتوں نے پولیس کے فیصلوں کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کے منافی قرار دیتے ہوئے مظاہروں اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دی۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذموم اور ناپاک جسارت کے بعد دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔