0

فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے فوادچو ہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس کے دوران فواد چوہدری پیش ہوئے۔

فواد چوہدری کی جانب سے عدالت میں کیس کی دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت میں 265 سی کی درخواست دائر کر رہے ہیں، ہمیں تا حال کیس سے متعلق مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتا ہے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں، کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتا ہوں۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ دے دیں، 10 محرم کے بعد کی تاریخ دے دیں۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی ایک با رپھر مؤخر اور کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں