0

وزیراعظم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجراء کردیا

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجراء کردیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی. سیلاب سے چاروں اطراف تباہی ہی تباہی تھی. سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایسا لگتا تھا کہ سمندر امڈ آیا ہو۔

اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کے اجرا کی تقریبب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی، شازیہ مری کو پروگرام میں بہتری لانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی، سیلاب سے چاروں اطراف تباہی ہی تباہی تھی، سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایسا لگتا تھا کہ سمندر امڈ آیا ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے چاروں صوبوں میں 70 ارب تقسیم کئے گئے، صوبوں نے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا جب کہ این ڈی ایم اے نے 20 ارب خرچ کئے ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں