0

خیبر: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید

میجر عبداللہ شاہ شہید
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے شکاس میں 5 اور 6 جولائی کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کا عفریت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ا بہادر جوانوں کی شہادت سیکیورٹی فورسز کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں