0

تحریک انصاف پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ
استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سپریم کورٹ میں عون چوہدری کی جانب سے ذاتی حیثیت میں دائر درخواست میں چیئرمین چیئرمین پی ٹی آئی، صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی، وزارت قانون اور وزارت داخلہ، کو فریق بنایا گیا ہے۔

عون چوہدری کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تمام ثبوت، ان کے فوج مخالف بیانات اور وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے براہ راست ریاستی اداروں پر حملہ کیا۔ عدلیہ کے ساتھ فوج اور اس کی تنصیبات پربھی حملہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بلکہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے بھی مرتک ہوئے۔

عون چوہدری نے سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کو بطور پارٹی تحلیل کرنے کی استدعا کی۔ عون چوہدری الیکشن کمیشن میں بھی پیٹیشن دائر کریں گے۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں