0

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانی گرفتار

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانی گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان شینگن ویزے پر اُردن ایئر پورٹ سے اسرائیل جاتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان نے 4 سے 7 سال تک اسرائیلی دارالحکومت تِل ابیب میں ملازمت کی ملزمان تِل ابیب میں بطور ہیلپر اور گاڑیاں دھونے کی ملازمت کرتے رہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے شینگن ویزے پر اُردن ایئرپورٹ سےاسرائیل جاتے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان وطن واپسی کیلئے دبئی کے راستے اُردن ایئرپورٹ سے کراچی آتے تھے اور ویسٹرن یونین سے پاکستان پیسے بھیجتے رہے۔

ملزمان کیخلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،3 ایجنٹ تاحال مفرور ہے، 8 ملزمان کیخلاف 5 مقدمات درج کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں