0

اسلام آباد سمیت ملک کے مخلتف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

ملک کے مخلتف علاقوں میں بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا
اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا. شدید بارش کے باعث مختلف مقامات پردرخت گرنے کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔ گزشتہ شام ایک گاڑی پر درخت گرنے سے چار سیاح زخمی ہوگئے۔ بارش کے الرٹ کے باعث ریسکیو 1122 کی مختلف مقامات پر ہائی الرٹ ہیں۔

اسلام آباد میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مری اورگردونواح میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔بارش اورسرد ہواوں کے باعث موسم سرد ہو گیا۔

موسلا دھاربارش کے باعث نواحی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے۔ شدید بارش کے باعث مختلف مقامات پردرخت گرنے کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔

گزشتہ شام ایک گاڑی پر درخت گرنے سے چار سیاح زخمی ہوگئے۔ بارش کے الرٹ کے باعث ریسکیو 1122 کی مختلف مقامات پر ہائی الرٹ ہیں۔

دوسری جانب لاہورمیں بھی مون سون کا آغازگزشتہ رات شہر میں ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔تیزآندھی اور بارش کے باعث ایک ریسٹورینٹ کی دیوار گر گئی تھی۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آٹھ جولائی تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں