0

محکمہ موسمیات نے 8 جولائی تک جہلم سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز سے 8 جولائی تک جہلم سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی، بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جولائی سے شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ 8 جولائی تک جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات اور چکوال، میں موسلا دھار بارشیں اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیک آباد، ٹھٹھہ، عمر کوٹ حیدرآباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے 4 سے 7 جولائی تک راولپنڈی، اسلام آباد میں اربن فلڈنگ اور کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، مزید برآں 6 سے 8 جولائی کو موسلا دھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔