0

ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے: وزیر اعظم

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی پر قوم کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید کا نیا سورج طلوع اور ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہورہا ہے، قوم کو مبارک ہو، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے، خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سرمایہ کاروں، بزنس مین کا اعتماد بحال ہورہا ہے، پر خلوص محنت، دیانتداری اور سچائی ثمر لارہی ہے۔ پاکستان کی ترقی کے بیج جڑ پکڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات، کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی 

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت، درست پالیسیوں کے نتائج، معاشی بحالی کے آثارنمایاں ہوگئے، مسلسل محنت، درست پالیسیوں کے نتائج، معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہوگئے۔ نوازشریف نے ترقی کا سفرجہاں چھوڑاتھا،وہیں سے دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) کا معاہدہ ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچیج کی تاریخ میں پہلی بار کاروبار کا 2230 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں