عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کی چار بہنیں (عائشہ ناصر ، فاطمہ ناصر ، حلیہ ناصر اور خدیجہ ناصر ) گزشتہ کئی برسوں سے حج کی سعادت کی خواہشمند تھیں اس خواہش کی تکمیل کیلئے چاروں بہنوں نے متعدد بار کوششیں کی لیکن کامیاب نہ ہوسکیں۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں چاروں بہنوں نے بتایا کہ برسوں کی کوششوں کے بعد اس بار چاروں بہنوں نے ایک ہی لفافے میں اپنا نام ڈالا تھا جو اب قرعہ اندازی میں نکل آیا ہے۔
چاروں بہنوں نے قرعہ اندازی میں نام نکل آنے اور پہلی بار حج کی سعادت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کے انتظار کے بعد ہمیں حج کی سعادت نصیب ہوئی ہے،روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت ہم اپنے ملک سے سعودی عرب باآسانی پہنچ جائیں گے۔