0

صومالیہ: موغادیشو کے ہوٹل پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگے۔
مشرقی افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ساحل سمندر پر واقع ایک ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے چھ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالی پولیس فورس نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ “حملے میں 6 شہری ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تین بہادر اہلکار جان کی بازی ہار گئے”۔

رپورٹس کے مطابق الشباب نامی دہشت گرد گروپ نے حملے کی زمہ داری قبول کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق “سیکیورٹی فورسز نے 84 افراد کو بچا لیا جن میں خواتین اور بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔”