0

احمد آباد میں ورلڈکپ میچز نہیں کھیلیں گے، پاکستان کا سخت موقف سامنے سامنے آگیا

پاکستان احمد آباد میں ورلڈکپ میچز نہیں کھیلے گا
رواں سال بھارت میں ہونے والے کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے لیے پاکستان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ورلڈکپ میچز نہیں کھیلیں گے۔

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے مطابق ہمسایہ ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان روایتی حریف کے خلاف اپنا میچ احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے۔

پی سی بی کے سینئر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نجم سیٹھی نے چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے کو سخت انداز میں بتایا ہے کہ بھارت میں ہونے ورلڈکپ 2023 کے ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم احمد آباد میں سوائے فائنل میچ کے کوئی میچ نہیں کھیلےگی، اسی لیے آئی سی سی کو بتایا گیا ہے کہ گرین شرٹس کہ کوئی میچ بھی وہاں پر شیڈول نہ کیے جائیں، تاہم اگر فائنل میچ وہاں رکھا جاتا ہے تو اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول میچز موہالی، کولکتہ، چنئی اور بنگلورو میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

نجم سیٹھی نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ حکومت قومی ٹیم کو اکتوبر اور نومبر میں شیڈول عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت دیتی ہے تو پھر میچز کو چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں شیڈول کیا جائے۔

خیال رہے کہ ستمبر میں پاکستان میں منعقد ایشیا کپ کیلئے بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جائے، پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔