قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم والدہ کے ساتھ جون کے دوسرے ہفتے میں حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی حج کے لیے جائیں گے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر و کوچ انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔