0

پارٹی چھوڑنے والے سیاسی خانہ بدوشوں کی کوئی اہمیت نہیں: پرویز الہٰی

پرویز الہٰی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے سیاسی خانہ بدوشوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ پارٹی پہلے ہی ان کو مسترد کر چکی ہے۔

ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کیا ہم ڈان لیکس کو بھول جائیں؟ ہمارے جوان بارڈر پر شہید ہو رہے تھے تب مودی اور جندال کو نواز شریف کھانے کھلا رہے تھے۔

صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی میں زمان پارک میں جعلی کارروائی ڈالنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی رکنیت بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔