0

عوامی ردعمل نے عمران خان کو مجبور کیا کہ وہ مذمت کا ڈرامہ کریں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے کی مذمت 19 مئی کو کی گئی، اور وہ مذمت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیے کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ عوام کا جو ردعمل آیا، کیونکہ عوام افواج پاکستان، جو پاکستان شہدا اور غازیوں کے لیے اپنی جان دینے کو تیار ہوتی ہے، وہ عوام نہیں چاہتی کہ اس کا اسکول جلے، ہسپتال اور مساجد جلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی ردعمل نے عمران خان کو مجبور کیا کہ وہ کل مذمتی ڈرامہ کریں لیکن اس سے جان نہیں چھٹے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے کہا کہ اگر تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی دے دو، قانون کو جواب دے دو، تو دنگے فساد۔

انہوں نے کہا کہ اگر تم نے دہشت گرد اور مسلح جتھے زمان پارک میں نہیں رکھے تو دروازہ کھولو اور کہو اندر آئیں، تلاش لیں، لیکن وہاں موجود لوگ اس کی پناہ میں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار میں نے اپنی زندگی میں وردی کی تضحیک کرتے ہوئے دیکھا، اور وردی میں ملبوس شہدا کی یادگاروں کا جلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس پر ہمسایہ ملک میں شادیانے بجائے گئے، عمران خان نے وہ کام کیا جس سے دشمن خوش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 5، 6 قائدین بتاتے رہے کہ وہاں پہنچو جو بتایا تھا، کور کمانڈر کے گھر پہنچو، جی ایچ کیو پہنچو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کےتحت یہ سانحہ عمران خان کی منصوبہ بندی میں ہوا۔