جہلم میں‌آج مزید02مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روزمزید02مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ضلع بھرمیں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %0.51رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 29 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 120,204 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2631 افراد کی رپورٹ مثبت ہوئی۔ اب تک کل 2528 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 73 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 59,043 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1150 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 32 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.8 ہے۔ضلع بھر میں اب تک 72 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 575,040 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔