جہلم میں‌ آج مزید04مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روزمزید04مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ضلع بھرمیں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح 1.72% رہی۔ اس وقت ضلع بھر میں 36 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں وہ گھروں میں آئسولیٹ ہیں جبکہ 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 118,357 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2608 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اب تک کل 2500 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 71 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 57,196 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1127 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوچکی ہے اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح 2.02% ہے۔ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 552,572 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔