اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے دینہ ایک بار پھر بازاروں اور سبزی منڈی کا دورہ کیا

دینہ( سہیل انجم قریشی +ادریس چودھری) اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے دینہ ایک بار پھر بازاروں اور سبزی منڈی کا دورہ کیا ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے جہلم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کے سلسلے میں تحصیل کے مختلف مقامات پر خریداری کروائی گئی تمام دوکانداروں کی ریٹ لسٹ چیک کی گئی اور فرضی گاہک بناکر خریداری بھی کروائی گئی ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکاندار کریانہ،قصاب،دودھ دہی،سبزی فروٹ سمیت 12دکانداروں کو مبلخ 32500 روپے کے جرمانے کییہیں اور آئندہ کے لیے وارننگ جاری کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے عوام اپنی شکایت اس نمبر 0544280255 پر درج کروا سکتے ہیں اس پر فوری ایکشن کیا جاتا ہے۔