جہلم میں‌آج مزید 06مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روزمزید 06مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ضلع بھرمیں مثبت کیسیز کی شرح %2.77 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 41 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 117,227 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2589 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے۔اب تک کل 2476 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 71 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 56,066 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1108 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.03 ہے۔ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2989 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 541,704 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔