0

جناح ہاؤس جلانے والے افراد کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے انعام کا اعلان

جناح ہاؤس جلانے والے افراد کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے انعام کا اعلان
محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کرنے اور اہم سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر تک پہنچنے کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کردی، گرفتاری پر 2 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس لاہور اور عسکری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کی شناخت کے بعد تصاویر پر مبنی اشتہار جاری کردیا، جس میں انہیں تلاش میں مدد کرنے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ نے واقعے میں ملوث ملزمان کے نام اور شناخت بھی جاری کی تھی۔