کینبرا ( اے بی این نیوز) سمندری طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے باعث سیلاب سمندری طوفان الفریڈ آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچا رہا ہے۔دارالحکومت کینبرا سے خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی ہواؤں اور تیز بارش کے باعث طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں چار لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان اور بارش سے متعلق مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے طوفانی ہواؤں اور سیلاب کے باعث لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان الفریڈ گزشتہ شام آسٹریلیا کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔کوئنز لینڈ کے شہر ہوائی بے میں چھ گھنٹے کے دوران 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں :یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ گرفتار، انسانی سمگلنگ کا عالمی ریکٹ چلاتا ہے
The post آسٹریلیا میں سمندری طوفان نے قیامت صغریٰ مچادی، ساحلی علاقوں میں تباہی appeared first on ABN News.