0

پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا

سماہنی (اے بی این نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سماہنی آزاد کشمیر کے علاقے باغسر پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

کواڈ کاپٹر کوصبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی شیلنگ جاری ہے۔ پاک فوج کی رات بھر بھارتی فوج کی چوکیوں پربھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی کے اطراف کھلونا بم پھیلا رہی ہے۔ شہری کسی انجان چیز کو ہاتھ نہ لگائیں۔راولاکوٹ میں کوٹیڑی نجم خان کا رہائشی بائیس سال کا اسامہ عشرت بھارتی گولہ باری میں شہید جبکہ اس کی دو بہنیں زخمی ہوگئیں۔

اسامہ کی دس دن قبل شادی ہوئی تھی۔ ہجیرہ میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی جوابی کارروائی کاخوف،بھارت نے 24 ائیر پورٹس بند کردیئے

The post پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا appeared first on ABN News.